اختلاف رائے اپوزیشن کاحق ہے،سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اختلاف رائے اپوزیشن کاحق ہے،سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے ...
اختلاف رائے اپوزیشن کاحق ہے،سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اختلاف کرنا سب کاحق ہوتا ہے،لیکن اصولوں پرہونا چاہئے،سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی آج مخالفت تو کی جارہی ہے لیکن کون کررہاہے اس پرحیران ہوں۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ جی بی آرڈرپر7،8مہینوں سے کام کیاجارہاتھا، جس سے علاقے میں ترقی ہوگی اورعوام کو ان کے حقوق ملیں گے، آج کادن گلگت بلتستان کے لئے سنگ میل ہوگا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق یہاں کی عوام کو بھی بنیادی حقوق حاصل ہوں گے اورجوحقوق دیگرصوبوں کوحاصل ہیں وہی اب گلگت بلتستان کوحاصل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے اپوزیشن کاحق ہے،لیکن اصولوں پرہونا چاہئے ،سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی آج مخالفت تو کی جارہی ہے لیکن کون کررہاہے اس پرحیران ہوں۔شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین باتیں کرتے رہ جائیں گے لیکن گورنرگلگت بلتستان سے ہی ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت