جنرل درانی کو کتاب لکھنے پر سزا ہفتوں میں سنائی جائے گی،پہلے بھی لوگوں کو سزادی، ادارے سے نکالاگیا: اسلم بیگ
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل اسلم بیگ نے کہا ہے کہ فوج کی اہم پوزیشن کے حامل افراد کو اپنی ریٹائر منٹ کے بعد بیرون ملک جا کر وہاں کے اداروں میں خدمات سرانجام دینے کی اجازت نہیں ، صرف اجازت سے ہی کوئی ذمہ داری لی جا سکتی ہے۔ جیسے جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کے اتحاد کی فوج کی ذمہ داری ملی ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس طرح کے معاملات پہلے بھی ادارے میں رونما ہو چکے ہیں مگر فوج کے ادارے نے نوٹس لیا، سزا دی اور ادارے سے نکال باہر کیا ۔ جنرل محمود درانی کی را کے چیف سے مل کر کتاب لکھنے کے عمل کو مسلح افواج کی بدنامی کاباعث قرار دیتے ہوئے کہ اکہ بروقت اسکا نوٹس لیا جارہا ہے اور اس پر سزا بھی ہفتوں میں ہوگی نہ کہ ان کی کیس سالوں پڑا رہنے دیا جائے گا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر بھی ایک احتساب کا سسٹم موجود ہے اور خصوصاً آرمی چیف سمیت اہم پوزیشن پر رہنے والوں کی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسی ذمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے جو بھی راز ہیں، انہیں اپنے سینے میں محفوظ رکھنا چاہئے مگر بدقسمتی سے اس حوالے سے اچھی روایات قائم نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی پنجاب پاکستان کا سب بڑا صوبہ اور یہاں ووٹرز کی تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں دو گنا ہے لہٰذا نواز شریف کی جماعت کو یہاں کون دیوار سے لگا سکتا ہے، فیصلہ ووٹرز نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فوج یا جرنیل نہیں خود ان کے ساتھی سیاستدان سرگرم ہیں ، ادارے سے محاذ آرائی اچھی بات نہیں۔