لارڈز ٹیسٹ، برطانوی ٹیم آج 235رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ سے کھیل کا آغاز کرے گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز برطانوی ٹیم 235 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”راموس نے اسلام کیساتھ اعلان جنگ کیا ہے اور۔۔۔“ چیمپینز لیگ کے فائنل میں راموس نے مسلمان فٹ بالر محمد صلاح کو کیسے زخمی کیا؟ ویڈیو سامنے آتے ہی پوری دنیا کے مسلمان آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے
میزبان ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بناتے ہوئے قومی ٹیم پر 56 رنز کی سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ پہلی اننگز میں بدترین کارکردگی کے باعث فالوآن کا شکار ہونے کے بعد برطانوی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئی اور شاہینوں نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔
دوسری اننگز میں صرف 110 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد اننگز کی شکست کی تلوار برطانوی ٹیم کے سر پر لٹکنے لگی تاہم جوس بٹلر اور ڈومینک بیس نے مشکل وقت میں عمدہ اور ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست کی خفت سے بچایا۔
دونوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بناتے ہوئے پاکستان کیخلاف 56 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ جوس بٹلر 66 اور ڈومینک بیس 55 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جو آج کھیل کا آغاز کریں گے۔