نویں جماعت کی طالبہ کو 4اوباشوں نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا
اٹک، فتح جنگ (ویب ڈیسک ) ٹیلی فونک دوستی کے ذریعے جماعت نہم طالبہ کو ورغلا کر 4نوجواں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
جماعت نہم کی سترہ سالہ (س ر) نے تھانہ فتح جنگ میں بیان دیا کہ میں محلّہ مکی مسجد کی رہائشی ہوں کچھ دنوں سے شافی ولد نامعلوم ساکن کالج موڑ رابطہ کررہا تھا ۔گزشتہ روز فون کر کے کہا کہ آپ کے گھر آرہا ہوں ،6بجے کے قریب ہمارے گھر کے باہر آیا جب میں دروازے پر آئی تو مجھے اس نے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا یا اور کالج موڑ کے ویران مکان میں لے گیا اور وہاں ٹیلی فون پر 3مزید لڑکوں کو بلایا جو مسلح پسٹل پہنچ گئے اور اسلحہ کی نوک پر میرے ساتھ باری باری زیادتی کی ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق پولیس نے طالبہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی متاثرہ طالبہ کو میڈیکل رپورٹ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھجوادیاگیا۔