لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ دوسری اننگز میں 242 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو جیت کیلئے 64 رنز درکار
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی باﺅلرز نے 242 رنز پر ہی انگلینڈ کی دوسری اننگز کی بساط لپیٹ دی ہے اور اب تاریخی جیت کیلئے قومی ٹیم کو محض 64 رنز درکار ہیں۔
میچ کے چوتھے روز برطانوی ٹیم نے 235 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان نے محض 26 منٹ میں 7 رنز کے عوض چاروں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4,4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔