”میں تین بار سرفراز کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور۔۔۔“ کیوین پیٹرسن لارڈز ٹیسٹ میں شاہینوں کی کارکردگی پر حیران کیوں نہیں ہیں؟ ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا

”میں تین بار سرفراز کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور۔۔۔“ کیوین پیٹرسن لارڈز ٹیسٹ ...
”میں تین بار سرفراز کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور۔۔۔“ کیوین پیٹرسن لارڈز ٹیسٹ میں شاہینوں کی کارکردگی پر حیران کیوں نہیں ہیں؟ ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیوین پیٹرسن لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی انتہائی عمدہ کارکردگی پر ذرا بھی حیران نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بہو کیساتھ ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیٹی پر تشدد کرنے والا باپ اس وقت کہاں ہے؟ حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا سر شرم سے جھک جائے گا 
پاکستان نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 184 رنز پر آﺅٹ کیا اور پھر بیٹنگ سے اچھی کارکردگی کے بعد دوسری اننگز میں بھی 242 رنز پر آﺅٹ کر کے لارڈز ٹیسٹ میں فتح حاصل کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس شاندار کارکردگی پر پوری دنیا ہی حیران مگر کیوین پیٹرسن کو اس پر ذرا بھی حیرت نہیں۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”لارڈز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بالکل بھی حیران نہیں ہوں۔ میں پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور اس میں جیتنے کی جبلت ہے!!! مکی آرتھر بھی بہت ہوشیار ہے!!!“

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 184 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 242 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے 64 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے باآسانی حاصل کر کے لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں تاریخی فتح اپنے نام کی ہے۔

مزید :

کھیل -