لارڈز ٹیسٹ میں ”مین آف دی میچ“ کا ایوارڈ کس کھلاڑی کو دیا گیا؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

لارڈز ٹیسٹ میں ”مین آف دی میچ“ کا ایوارڈ کس کھلاڑی کو دیا گیا؟ پاکستانیوں ...
لارڈز ٹیسٹ میں ”مین آف دی میچ“ کا ایوارڈ کس کھلاڑی کو دیا گیا؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں  0-1  کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہینوں نے تاریخ رقم کر دی، لارڈز ٹیسٹ 9 وکٹوں سے ’فتح‘ کر لیا 
اس میچ میں یوں تو تمام ہی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا مگر مین آف دی میچ کا ایوارڈ کس کھلاڑی کو دیا گیا؟ ایسا نام سامنے آ گیا ہے جسے پاکستانی اپنے دلوں میں بسا چکے ہیں۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ کسی اور کو نہیں بلکہ صرف چند روز میں پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے محمد عباس کو دیا گیا ہے جنہوں نے دونوں اننگز میں عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انہوں نے آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھی 5 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا جبکہ انگلینڈ کیخلاف بھی 5 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو کیا ہے اور کوئی بھی بلے باز انہیں کھل کر کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

مزید :

کھیل -