فلسطینی ریڈیو چینل کا عملہ2سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

فلسطینی ریڈیو چینل کا عملہ2سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا
فلسطینی ریڈیو چینل کا عملہ2سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الخلیل (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے محدود پیمانے پر نشریات پیش کرنے والے ایک مقامی ریڈیو چینل کے عمل کو2سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا کردیا گیا۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ السنابل ایف ایم ‘‘ ریڈیو چینل الخلیل شہر کے علاقے دورا سے نشریات پیش کررہا تھا، اسرائیلی فوج نے 2 سال قبل اس ریڈیو سٹیشن پر چھاپہ مار کر اس کے سارے عملے کو گرفتار کر نے کے بعد چینل کو بند کردیا تھا۔تاہم اب 2سال کے بعد اسرائیلی فوج نے السنابل چینل کے گرفتار صحافیوں احمد سمیع لاداویش، منتصر نصار، حامد النمورہ اور نضال عمرو کو الظاھریہ چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا۔ان چاروں صحافیوں کو اسرائیلی فوج نے اگست 2016 کے آخر میں حراست میں لیا تھا۔