حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے ، خورشید شاہ

حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے ، خورشید شاہ
حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے ، خورشید شاہ

  

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہاہے کہ حکومت کومزید وقت نہیں دے سکتے ۔ تحریک انصاف کی حکومت مزید چلنے کے قابل نہیں ہے ۔

جیونیوز کے مطابق تفصیلات کے مطابق سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عید کے بعد یوٹرن حکومت کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائیگا اور حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے ، 40 سال سے ملک لوٹنے والوں کا احتساب بھی ہونا چاہئے اور کبھی ضیاالحق نے قانون کو پامال کیا کبھی کارگل کا سانحہ ہوا۔ آمروں نے ملک کو اندھیروں میں ڈالے رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اہم اداروں سے بجٹ سے کٹوتی کی باتیں سنی جارہی ہیں جب کہ افطار پارٹیوں میں سیاستدانوں کا ملنا ہوتا رہتا ہے۔ ہماری افطار پارٹی نے لوگوں کی نینداڑا کررکھی دی ہے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل سکتی اور انہوں نے اپنے وزرا ہٹا کر مشرف کابینہ کے وزراءکورکھ لیا ہے ۔

مزید : قومی