ازبکستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ازبکستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،نور خان ایئر بیس پر اعلیٰ حکام نے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا،سرمایہ کاری ،بیرونی تجارت اور ٹرانسپورٹ کے نائب وزراءبھی ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،نور خان ایئر بیس پر اعلیٰ حکام نے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا،سرمایہ کاری ،بیرونی تجارت اور ٹرانسپورٹ کے نائب وزراءبھی ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہیں
ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور غنی ایو وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کیساتھ مذاکرات کریں گے ،ازبک نائب وزیراعظم مختلف وزراءاور مشیروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،ازبک نائب وزیراعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون میں اضافہ ہوگا،ازبک نائب وزیراعظم کا دورہ معاشی شرکت داری اور خطے کے روابط بڑھانے میں اہم کرداراداکرے گا،الیور غنی ایو کے دورے سے پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک سے روابط کو مزید تقویت ملے گی ۔