اسحاق ڈارکی پاکستان حوالگی،طریقہ کارپربات چیت کیلئے برطانیہ اورپاکستان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسحاق ڈارکی پاکستان حوالگی کے طریقہ کارپربات چیت کیلئے برطانیہ اورپاکستان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکی پاکستان حوالگی کے طریقہ کارپربات چیت کیلئے برطانیہ اورپاکستان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت تحویل مجرمین کے معاہدہ کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرےگی، دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے مطابق پاکستان اور برطانوی حکومتیں اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کیلئے ہم آہنگی پر پہنچ گئیں،مفاہمت کی یادداشت پر برطانوی عہدےدارگرائم بگر اورپاکستان کی طرف سے شہزاداکبرنے دستخط کئے،ایم او یو کے متن کے مطابق مفاہمت کی یادداشت کامطلب ہے کہ اسحاق ڈار کوقانونی کارروائی کیلئے پاکستان کے حوالے کردیاجائے،مفاہمت کی یادداشت جرم سے نمٹنے میں زیادہ متحرک تعاون فراہم کرے گی۔