اسلام آبادہائیکورٹ،مشیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ رولز میں کہاں لکھاہے بجٹ کون پیش کر سکتا ہے،ایسی پٹیشنزاس عدالت میں نہ لایا کریں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مشیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مستردکردی، عدالت نے حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردے دی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ رولز میں کہاں لکھاہے بجٹ کون پیش کر سکتا ہے ،یہ عدالت آپ کو وقت دے رہی ہے آپ کو تیاری کرکے آنا چاہئے ،چیف جسٹس نے کہاکہ ایسی پٹیشنزاس عدالت میں نہ لایا کریں ۔