برف پگھلنے لگی ، پاکستا ن نے سشما سوراج کو خصوصی رعایت دے کر بڑا قدم اٹھا لیا

برف پگھلنے لگی ، پاکستا ن نے سشما سوراج کو خصوصی رعایت دے کر بڑا قدم اٹھا لیا
برف پگھلنے لگی ، پاکستا ن نے سشما سوراج کو خصوصی رعایت دے کر بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھارت کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود میں سے گزرنے کی اجازت دے کر نایاب اور بڑی مثال قائم کر دی ہے ، یہ اجازت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے کیلئے دی گئی تھی ۔
دی نیوز انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی اور ڈاگ فائٹ کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جبکہ اس دوران بھارت کے دو طیارے بھی گرائے گئے تھے ۔پاکستان کی جانب سے یہ پابندی مئی کے آخر تک بڑھا دی گئی تھی جس کے باعث غیر ملکی پروازوں کو لمبا سفر طے کرنا پڑ رہا تھا ۔
بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی جائے کہ سشما سوراج کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جس کے باعث لمبے سفر سے بچا جا سکتا ہے جس پر پاکستان نے اسے قبول کرتے ہوئے اجازت دیدی ۔جبکہ بھارتی حکومت کے ذرائع کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
اگر پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ کی درخواست مسترد کر دی جاتی تو سشما سوراج کو کرغرستان کے دارلحکومت بشکک جانے کی لئے یک طرف 8 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا ۔یاد رہے کہ بشکک میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شاہ محمودقریشی نے بھی شرکت کی جہاں ان کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات بھی ہوئی ۔