رنگ روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔اپنے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی یہ خبر پڑھ لیں

رنگ روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔اپنے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی ...
رنگ روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔اپنے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی یہ خبر پڑھ لیں

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے نائب صدر دورہ پاکستان پر موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جس دوران انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تاہم آج وہ دورہ لاہور پر آ رہے ہیں جس کیلئے سیکیورٹی نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چین کے ناب صدر وانگ کشان لاہور میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران باہمی تعاون اور دوستی پر بات چیت ہو گی تاہم اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے رنگ روڈ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ رنگ روڈ سہہ پہر ساڑھے تین بجے سے چھے بجے تک اور کل صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک بند رہے گی ۔ رنگ روڈ اتھارٹی کا کہناہے کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔

چینی نائب صدر کے لاہور دورہ کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے عثما ن بزدار کا کہنا تھا کہ چینی نائب صدر کی آمد باعث فخر و انبساط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے نائب صدر کی آمد پر سمجھوتوں اور یاداستوں پر دستخط معاشی خوحالی کے نئے دور کا آغازثابت ہوں گے ۔ان کا کہناتھا کہ سی پیک کے پراجیکٹس کا افتتاح خوش آئند امر ہے جبہ ہم انہیں آج لاہور آمد پر دل کی اتھا گہرائیوں سے ” نی ہاﺅ “ کہتے ہیں ۔

عثمان بزدار نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وانگ کی شان اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لا رہے ہیں ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے نائب صدر کی آمد پر خصوصی جملہ بھی کہا کہ ” چشم ماروشن دل ماشاد “۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن میں لسبیلہ میں جدید زرعی یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایم اویو بھی شامل ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی