’’ جہاز بھرگیا ، اب جگہ نہیں ‘‘ کس ایئرلائن نے کانفرم ٹکٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو سفر سے محروم کردیا؟ یقین کرنا مشکل

’’ جہاز بھرگیا ، اب جگہ نہیں ‘‘ کس ایئرلائن نے کانفرم ٹکٹ رکھنے والے ...
’’ جہاز بھرگیا ، اب جگہ نہیں ‘‘ کس ایئرلائن نے کانفرم ٹکٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو سفر سے محروم کردیا؟ یقین کرنا مشکل

  

کراچی(ویب ڈیسک) نجی ایئرلائن ’ ایئر بلیو ‘ کی انتظامیہ نے اووربکنگ کرلی اور جدہ کے کنفرم ٹکٹ کے حامل 17 مسافروں کو  سفرسے محروم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت کے سبب نجی ایئرلائنز بھی من مانی پر اتر آئیں، اس کی تازہ مثال اتوار کے روز جناح ٹرمینل پر دیکھنے کو ملی جب نجی ائر لائن ائر بلیو نے جدہ جانے والی پرواز پی اے 170 کو اووربک کردیا اور نتیجے میں 17 ایسے مسافروں کو واپس کردیا گیا جو باقاعدہ ٹکٹ خرید کر پرواز کے لیے آئے تھے اور ایئر لائن عملے کی جانب سے وجہ بتائی گئی کہ جہاز میں جگہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو عمرے پر جارہا تھا، متاثرین خاندان نے ایئر بلیو کے رویے کے خلاف چیک ان کاونٹر پر احتجاج بھی کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی