سپریم کورٹ میں بذریعہ ای کورٹ مقدمات کی سماعت ،پہلے ہی روز سائلین کے 25 لاکھ روپے بچ گئے ،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں بذریعہ ای کورٹ مقدمات کی سماعت ،پہلے ہی روز سائلین کے 25 لاکھ ...
سپریم کورٹ میں بذریعہ ای کورٹ مقدمات کی سماعت ،پہلے ہی روز سائلین کے 25 لاکھ روپے بچ گئے ،چیف جسٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بذریعہ ای کورٹ مقدمات کی سماعت سے پہلے ہی روز سائلین کے 25 لاکھ روپے بچ گئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کراچی سے وکلاآتے توبزنس کلاس میں سفر کرتے اورفائیوسٹارہوٹلوں میں ٹھہرتے اورسائلین کے خرچ پراسلام آبادمیں کھانے بھی کھاتے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بذریعہ ای کورٹ مقدمات کی سماعت ہوئی تو سپریم کورٹ بارکے صدر نے چیف جسٹس کو مبارکباددی۔اس پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پہلے ہی روزای کورٹس سے سائلین کے 25لاکھ روپے بچ گئے،کراچی سے وکلاآتے تو بزنس کلاس میں سفر کرتے اورفائیوسٹارہوٹلوں میں ٹھہرتے اورسائلین کے خرچ پراسلام آبادمیں کھانے بھی کھاتے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سستے اوربروقت انصاف کیلئے وکلاکاتعاون درکارہے،روزسوچتے ہیں سستے انصاف کیلئے کیاکرسکتے ہیں؟ستااوربروقت انصاف ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد