ڈالر کی قدر میں اچانک بڑی کمی ، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی کے طوفان سے ستائی عوام کیلئے کئی دونوں کے بعد اچھی خبر آ گئی ہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی واقع ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ کمی واقع ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپے کمی واقع ہو گئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150 روپے 50 پیسے پر آ گیاہے تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ٹریڈنگ سیشنز میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 5 پیسے کمی آئی ہے ، ڈالر کی قدر میں کمی سے روپے کی قدر بھی مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ملک سے ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجا اور منگوانے سے بھی ہوتاہے ۔
دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی خوبصورت خبریں آنا شرو ع ہو گئی ہیں کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 35 ہزار 610 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 35 ہزار 827پر پہنچ گیا تاہم اس میں کمی واقع ہوئی اور کچھ دیر میں 100 انڈیکس 35 ہزار 740 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔