مہنگے داموں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاملہ ،نیب کی ٹیم نوازشریف سے تفتیش کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی

مہنگے داموں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاملہ ،نیب کی ٹیم نوازشریف سے تفتیش ...
مہنگے داموں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاملہ ،نیب کی ٹیم نوازشریف سے تفتیش کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مہنگے داموں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر نیب کی ٹیم تفتیش کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ، نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے پوچھ گچھ کرے گی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے مہنگے داموں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر تفتیش کیلئے اجازت دی تھی ،نیب کی ٹیم نوازشریف سے تفتیش کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ،نیب ٹیم نوازشریف سے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے سے متعلق تفتیش کریگی ،نیب کی جانب سے الزام ہے کہ نوازشریف نے 2016میں سارک کانفرنس کیلئے مہنگی گاڑیاں خریدیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور