ٹی وی کی نامور پاکستانی اداکارہ کا رشتہ طے ، شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
کراچی(ویب ڈیسک) ٹی وی کی نامور اداکارہ ناہید شبیر کا رشتہ طے ہوگیا ہے اور وہ رواں سال پیا گھر سدھار جائیں گی جس کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔
روزنامہ دنیا کے مطابق اداکارہ کے رشتے کی بات طے پا گئی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ماضی، حال مستقبل سب پاکستان سے وابستہ ہے، میں ہمیشہ پاکستان ہی میں رہنے کو ترجیح دوں گی۔ناہید شبیر نے شادی کے بعد گھریلو زندگی گزارنے کا عندیہ دیا ہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں کھانا پکانے سے عشق ہے، اگر شوبز میں نہ ہوتیں تو ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتیں اور اب اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیں گی۔