آف شورکمپنی کیس ،علیم خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آف شور کمپنی کیس میں علیم خان کو ریفرنس فائل ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان کیخلاف آف شور کمپنی کیس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے ریفرنس کی سماعت کی ،علیم خان پربیرون ملک آف شورکمپنیاں بنانے کاالزام ہے،علیم خان سعودی عرب میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے ،ان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ،عدالت نے علیم خان کوریفرنس فائل ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔