پاکپتن دربار اراضی کیس،نوازشریف کیخلاف کیس کی سماعت 18 جون کوہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پاکپتن دربار اراضی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،نوازشریف کیخلاف کیس کی سماعت 18 جون کوہوگی، عدالت نے کیس کیلئے سماعت مقررکئے جانے سے متعلق نوٹس جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکپتن دربار اراضی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،نوازشریف کیخلاف کیس کی سماعت 18 جون کوہوگی، عدالت نے کیس کیلئے سماعت مقررکئے جانے سے متعلق نوٹس جاری کردیا،عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات18جون تک داخل کرائے جائیں، دستاویزات کی غرض سے کسی قسم کا التوا نہیں دیا جائے گا۔نوٹس میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے تمام فریقین سے جے آئی ٹی رپورٹ پر15روزمیں جواب طلب کیاتھا،گزشتہ سماعت پر نوازشریف کی جانب سے سابق گورنررفیق رجوانہ پیش ہوئے تھے۔