اسلام آبادہائیکورٹ،گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پابندی کیلئے درخواست پر پی ٹی اے ،پیمرا، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے ،پیمرا، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیااکائونٹس پر پابندی کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ملک،مذہب،اداروں کیخلاف کوئی بات ہوتو کارروائی کرناپیمراپرلازم ہے، اس طرح کی ایک درخواست کو نمٹاچکے ہیں،سرکاری وکیل نے کہا کہ گلالئی اسماعیل کےخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے،پیمرا،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔