شمالی وزیر ستان میں گزشتہ روز پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران زخمی ہونے والا جوان شہید ہو گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران زخمی ہونے والا جوان گل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کرد ہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ روز محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیر ستان کے علاقے بویہ میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس دوران پانچ اہلکار زخمی ہوئے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں حملے کرنے والے تین افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔زخمی ہونے والے تمام افراد کو علاج معالجے کیلئے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
گروہ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا جوان گل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیاہے تاہم گزشتہ روز پاک فوج نے علی وزیر کو کئی کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا تھا تاہم محسن داوڑ لوگوں کو اکسانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔