نشواہلاکت کیس، عدالت کا چالان منظور کرنے سے انکار،بچی کے والدکو کل طلب کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نشواہلاکت کیس میں عدالت نے چالان منظور کرنے سے انکار کردیا ،عدالت نے صلح نامہ کی تصدیق کیلئے نشوا کے والد اور تفتیشی افسر کو کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نشواہلاکت کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوئی،تفتیشی افسرچالان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گیا،عدالت کاچالان منظورکرنے سے انکار کردیا،تفتیشی افسر نے کہا کہ نشواکے والداورملزمان کے درمیان صلح ہوچکی ہے،عدالت نے صلح نامے کی تصدیق کیلئے نشواکے والداورتفتیشی افسرکوکل طلب کرلیا۔