پیراگون ہاﺅسنگ ہاﺅسنگ سکینڈل ،خواجہ برادران کے وکلا کے دلائل مکمل،سماعت29 جون تک ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے ،عدالت نے 29 جون کونیب پراسیکیوٹرکوحتمی دلائل دینے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردیا
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،جسٹس علی باقر نجفی نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ برادران کا پیراگون سوسائٹی سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ،خریدی گئی زمین کوٹیکس ریٹرن میں بھی ظاہرکیا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور اوررہائی کاحکم دیاجائے۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ سعداورسلمان رفیق کیخلاف ریفرنس فائل ہوچکا ؟تو نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کوبھجوادیاگیا ہے ،وکیل ملزمان نے کہا کہ ایئرایوینواورپیراگون میں خواجہ برادران کبھی بھی مالک نہیں رہے،مارچ 2018 میں نیب نے پہلاکال اپ نوٹس بھیجاجس کاجواب دیاگیا،وکیل خواجہ برداران نے کہا کہ جائزطریقے سے اثاثے بناناکوئی جرم نہیں ،جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل سے استفسار کیا کہ ایسا کیوں ہے ؟وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ لگتا ہے کہ نیب کو ہم سے پیار ہے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ برادران سے متعلق تفتیشی رپورٹ 3 روزمیں جمع کروادیں گے،وکیل ملزمان نے کہا کہ دوسروں سے 5 سال اورہم سے 12 سال کاریکارڈطلب کیاگیا،درخواست ضمانت پر خواجہ برادران کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے ،عدالت نے 29 جون کونیب پراسیکیوٹرکوحتمی دلائل دینے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔