پی ٹی ایم پرپابندی عائدکرنے کی درخواست،اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے، پی ٹی ایم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی ایم پر پابندی کے احکامات دے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ادارے قوانین پرسختی سے عمل درآمد کریں،وزارت داخلہ،پی ٹی اے،پیمراقوانین پرعملدرآمدکویقینی بنائیں،عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے منظورپشتین،علی وزیراورمحسن داوڑسے بھی جواب طلب کر لیا اورفریقین کو 3 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔