”اس ورلڈکپ کا فیصلہ ریورس سوئنگ پر نہیں ہونا چاہئے اور۔۔۔“ معروف کیوی بلے باز گرانٹ ایلیٹ وہاب ریاض کے بیان پر ’تڑپ‘ اٹھے، ایسی بات کہہ دی کہ شائقین کرکٹ کو یقین نہ آئے

”اس ورلڈکپ کا فیصلہ ریورس سوئنگ پر نہیں ہونا چاہئے اور۔۔۔“ معروف کیوی بلے ...
”اس ورلڈکپ کا فیصلہ ریورس سوئنگ پر نہیں ہونا چاہئے اور۔۔۔“ معروف کیوی بلے باز گرانٹ ایلیٹ وہاب ریاض کے بیان پر ’تڑپ‘ اٹھے، ایسی بات کہہ دی کہ شائقین کرکٹ کو یقین نہ آئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے معروف سابق کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور باﺅلر وہاب ریاض کے ریورس سوئنگ سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ورلڈکپ کا فیصلہ رفتار اور سپن پر ہونا چاہئے، ریورس سوئنگ پر نہیں ہونا چاہئے۔

گرانٹ ایلیٹ نے ورلڈکپ میں ریورس سوئنگ کے آئیڈئیے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اننگز میں 2 گیندوں کے باعث 25 اوورز کے بعد ریورس سوئنگ نہیں ہونی چاہئے لیکن اگر پھر بھی ایسا ہوتا ہے تو امپائرز کو گیند بدل دینی چاہئے تاکہ ریورس سوئنگ ہو سکے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ کے بعد سرفراز احمد نے وہاب ریاض کے آخری سپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہاب ریاض کو منتخب کرنے کی یہی ایک وجہ ہے کہ ہمیں رفتار اور ریورس سوئنگ کی ضروری تھی۔

کیوی آل راﺅنڈر سرفراز احمد کے اس بیان پر زیادہ خوش نہیں ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں ریورس سوئنگ سے مسئلہ تھا جو صرف ایک گیند استعمال کرنے پر نہیں ہوتا اور ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریورس سوئنگ کوئی آرٹ نہیں بلکہ یہ سراسر گیند کی صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔

مزید : کھیل