بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ، نیب ٹیم نوازشریف سے تفتیش کرکے کوٹ لکھپت جیل سے روانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کی ٹیم بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری سے متعلق تفتیش کرکے کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئی، نیب ٹیم نے نواز شریف سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے احاطے سے متصل کمرے میں تفتیش کی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب کی ٹیم نے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری سے متعلق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کی ،نیب ٹیم نے نواز شریف سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے احاطے سے متصل کمرے میں تفتیش کی، نیب ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی اور ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد سمیت 2 نیب اہلکار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے نواز شریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری سے متعلق سوالات کئے ،نیب ٹیم نے نوازشریف سے سوال کیا کہ بلٹ پروف گاڑیاں کب اور کیسے کتنی رقم سے خریدی گئیں ؟کیا آپ کو معلوم تھا خریداری میں قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں؟نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہااور ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالا ۔