” فواد چوہدری کو لہریں گننے پر لگا دیں تو یہ اس میں بھی ۔۔۔“ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خود بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

” فواد چوہدری کو لہریں گننے پر لگا دیں تو یہ اس میں بھی ۔۔۔“ خواجہ آصف نے ...
” فواد چوہدری کو لہریں گننے پر لگا دیں تو یہ اس میں بھی ۔۔۔“ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خود بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے جس وقت سویت یونین کے خلاف جنگ کا ذکر کیا تو اس دوران فواد چوہدری نے بھی اینٹری ماری تاہم ان کی آواز سن کر خواجہ آصف کی ساری توجہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پر چلی گئی اور وہ مسکر ادیئے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آج کل کونسی منسٹری میں ہو ، مجھے افسوس ہے کہ میرا بھائی ، میرا عزیز ، اسے فارغ کر کے اس کی جگہ غیر منتخب نمائندے کو لگا دیا گیا ، یہ ایوان اور نمائندوں کی توہین ہے ، میرے بھائی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ۔ خواجہ آصف کی باتیں سن کر ایوان میں ہنسی کا طوفان آ گیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میدان میں آتے ہوئے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ ” سائنس و ٹیکنالوجی اہم ادارہ نہیں ہے ، یہ بہت اہم ادارہ ہے“ ،جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ سر یہ جب سے سائنس و ٹیکناولوجی میں گیا ہے باتیں بہت اچھی کر رہاہے ، جو یہ باتیں کرتاہے میں اس کی تائید کرتاہوں ، سر آپ اس کو لہریں گننے پر بھی لگا دیں تو وہ ا س میں بھی کام نکال لے گا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -