خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بے شرمی سے جھوٹ بولا،جہانگیرترین کا لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بے شرمی سے جھوٹ بولا،جہانگیرترین کا لیگی رہنما ...
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بے شرمی سے جھوٹ بولا،جہانگیرترین کا لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے سے متعلق ایک تاریخ ہے ،خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بے شرمی سے جھوٹ بولا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے سے متعلق ایک تاریخ ہے ۔خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بے شرمی سے جھوٹ بولا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے من گھڑت کہانی بیان کی ،خواجہ آصف اپنا بولا ہوا جھوٹ واپس لیں۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جس نیوز چینل نے چیئرمین نیب سے متعلق یہ خبر بریک کی اس چینل میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین حصے دار ہیں اور اس کے مالک طاہر خان پتا نہیں کہ وہ حصہ دار ہیں یا مالک ہیں ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ کل ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایک صداقت علی صاحب نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی رہے ہیں لیکن ہم نے دو دن سے انہیں میٹنگ میں بلانا چھوڑ دیاہے ۔ خواجہ آصف کا کہناتھا کہ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ چیئرمین نیب کو کس لیے ٹارگٹ کیا جارہاہے ، جب کسی چینل نے یہ بوجھ اٹھانے سے انکار کیا تو ایک ایسا چینل نے خبر چلائی جس میں جہانگیر ترین کی حصے داری ہے ، طاہر خان جو کہ تقریبا 15 سالوں تک پاکستان تحریک انصاف کی تمام کمپینز ، تشہراور میڈیا ہینڈلنگ کے ایڈوائزر رہے ہیں جبکہ ٹی وی پر بھی یہ بات آ رہی ہے کہ وہ وزیراعظم کے بہت قریبی ہیں اور میٹنگز میں بیٹھتے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد