وارم اپ میچ، انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ

وارم اپ میچ، انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ
وارم اپ میچ، انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کیخلاف باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میزبان ٹیم انگلینڈ کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، ٹام کیورن، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جوفرا آرچر، لائم ڈاﺅسن، مارک ووڈ، جوروٹ اور این مورگن شامل ہیں۔

افغانستان کی قیادت گلبدین نیب کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، راشد خان، داولت زدران، مجیب الرحمان، نور علی زدران، آفتاب عالم اور حامد حسن شامل ہیں۔

مزید : کھیل