انگلینڈ کی وکٹوں سے متعلق اب تک کیا سمجھ آئی اور ورلڈکپ کی کیا منصوبہ بندی ہے؟ شاداب خان نے خطرناک عزائم ظاہر کر دئیے

انگلینڈ کی وکٹوں سے متعلق اب تک کیا سمجھ آئی اور ورلڈکپ کی کیا منصوبہ بندی ...
انگلینڈ کی وکٹوں سے متعلق اب تک کیا سمجھ آئی اور ورلڈکپ کی کیا منصوبہ بندی ہے؟ شاداب خان نے خطرناک عزائم ظاہر کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے ورلڈکپ سے قبل خطرناک عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی کارکردگی سے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران آپ کی توجہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے پر مرکوز ہوتی ہیں اور اگر باﺅلر اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے تو حریف ٹیم کو 300 سے بھی کم سکور تک محدود کیا جا سکتا ہے بصورت دیگر 350 رنز سے زیادہ ہدف ملنے کا اندیشہ بھی موجود رہتا ہے۔
لیگ سپنر نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر 6 سے زائد اوسط کیساتھ رنز بنتے ہیں اور ایسی وکٹوں پر وکٹیں حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے دیگر باﺅلرز کی طرح میں بھی جلد از جلد بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کر سکوں۔

مزید :

کھیل -