عید کے بعد شادی کی پلاننگ کرنے والے جوڑوں کیلئے خوشخبری ، ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا

عید کے بعد شادی کی پلاننگ کرنے والے جوڑوں کیلئے خوشخبری ، ڈالر کے بعد سونا ...
عید کے بعد شادی کی پلاننگ کرنے والے جوڑوں کیلئے خوشخبری ، ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اب سونے کی زیوارات بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ سونا بھی سستاہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 650 روپے کمی واقع ہو ئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 68 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 556 روپے کمی آ گئی ہے اور قیمت 58 ہزار 984 روپے پر آ گئی ہے ۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم ہو گئی ہے ، گولڈ ٹریڈنگ 1286 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے ۔ اس کے علاوہ چاندی 870 روپے فی تولہ فروخت ہو رہی ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 16 پیسے کمی کے بعد 149 روپے74روپے ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کمی واقع ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 150 روپے 50 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔

مزید : بزنس