”جیمز اینڈرسن مجھے کہتے تھے کہ کسی طرح گیند خشک رکھو اور۔۔۔“ انگلش سپنر نے بال ٹمپرنگ کا اعتراف کر لیا

”جیمز اینڈرسن مجھے کہتے تھے کہ کسی طرح گیند خشک رکھو اور۔۔۔“ انگلش سپنر نے ...
”جیمز اینڈرسن مجھے کہتے تھے کہ کسی طرح گیند خشک رکھو اور۔۔۔“ انگلش سپنر نے بال ٹمپرنگ کا اعتراف کر لیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹیم کے سابق سپنر مونٹی پینسر نے بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے اس باﺅلر کا نام بھی لے لیا ہے جس کیلئے وہ یہ سب کچھ کرتے رہے۔

نجی خبر رساں ادارے سماءنیوز کے مطابق انگلینڈ کے سابق سپنر مونٹی پنیسر نے اپنی کتاب "دی مونٹی" میں انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ٹیم میں آئے تو ان کی ذمہ داری سیمرز کیلئے گیند تیار کرنا تھا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ فاسٹ باﺅلر جیمزاینڈرسن مجھے کہا کرتے تھے کہ تم گیند خشک رکھو جس کے باعث میں چہرے پر لگانے والی سن کریم،ٹراو¿زر کی لگی زپ اور منٹ والی ٹافی کے ذریعے گیند کی ساخت خراب کرتا تھا اور پیسرز کو فائدہ ملتا تھا۔

مزید : کھیل