انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کو 8دن کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کو 8دن کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کو 8دن کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو 8 روز کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج نے علی وزیر کو 8 دن کے لیے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کی حوالے کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خرکمر میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یہ لوگ ایک روز قبل پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔ آ ئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے انتہائی تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کے گروپ نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ اور اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ان کے تین ساتھی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو آرمی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : قومی