چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے سائنسی کلینڈر پر متعدد سوالات اٹھا دیئے

چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے سائنسی کلینڈر پر متعدد سوالات اٹھا دیئے
چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے سائنسی کلینڈر پر متعدد سوالات اٹھا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاہے کہ حکومت نے جو کلینڈر بھیجاہے ، اس سے یہ پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا ؟ دنیا میں ابھی کہیں بھی چاند کا اعلان نہیں ہوا ، کیاحکومت نے رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاہے ، قر آن و حدیث کے مطابق عید رمضان کا اعلان چاند کودیکھ کر کرناہے اور طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہوناچاہئے۔

جیونیوز کے مطابق قبلہ ایاز نے کہاکہ قمر کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کومل گیاہے اوراسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو کلینڈر بھیجاہے ، اس سے یہ پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا ؟ دنیا میں ابھی تک کہیں بھی چاند کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔
قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قر آن و حدیث کے مطابق عید رمضان کا اعلان چاند کودیکھ کر کرناہے اور طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہوناچاہئے، رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال بھی کیا جا سکتاہے ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیا ہے ۔

مزید :

قومی -