اپنے موبائل فون سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے والا 17 سالہ لڑکا

اپنے موبائل فون سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے والا 17 سالہ لڑکا
اپنے موبائل فون سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے والا 17 سالہ لڑکا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون تو آج ہر شخص کے ہاتھ میں ہے لیکن کون اس کا کیسا استعمال کرتا ہے یہ اس پر منحصر ہے۔ اب اس برطانوی لڑکے ہی کو دیکھ لیں جو 17سال کی عمر میں اپنے موبائل فون کے ذریعے سالانہ 75ہزار پاﺅنڈ (تقریباً1کروڑ 43لاکھ روپے) کما رہا ہے۔ دی مرر کے مطابق برطانوی شہر پیزینس کے رہائشی نوا برنزڈن (Noah Brunsdon)نامی اس لڑکے نے کچھ عرصہ پہلے ایک ویب سائٹ بنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو فارن ایکسچینج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرکے منافع کمانے کے طریقے بتاتا ہے اور وہ یہ تمام کام اپنے بیڈروم میں بیٹھ کر اپنے موبائل فون کے ذریعے کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 600لوگ نوا کے ذریعے سرمایہ کاری کر چکے ہیں جن میں معروف اداکار ویس نیلسن اور کیڈی مک ڈرموٹ سمیت دیگر کئی معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔نوا کے 62سالہ والد پیٹر برنزڈن پراپرٹی ڈویلپر ہیں جبکہ 54سالہ والدہ ایک کلینک میں ڈسپنسر کی ملازمت کرتی ہیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے اس کام میں اس کی مکمل معاونت کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوا نے ڈرائیونگ اور گاڑی کی خریداری سے اپنے دیگر اخراجات تک اپنا تمام خرچ خود اٹھا رکھا ہے۔ نوا کا کہنا ہے کہ ”میں جو رقم کماتا ہوں اس کا ایک بڑا حصہ اپنے اس کاروبار پر لگا دیتا ہوں کیونکہ میں اسے مزید وسعت دینا چاہتا ہوں اور مزید بڑی شخصیات کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ