پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے ، وزیراعظم پرعزم

پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے ، وزیراعظم پرعزم
پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے ، وزیراعظم پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا ہے ، ایسی ریاست جہاں غرباءاور ضرورت مندافراد کا خیال رکھا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا ہے ، ایسی ریاست جہاں غرباءاور ضرورت مند افراد کا خیال رکھا جائے گا ۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ میں بتایا کہ احساس پروگرام 115ذیلی پروگراموں پر مشتمل جامع منصوبہ ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کو غذایت پروگرام سے متعلق بریفنگ دی ۔ان کا کہنا تھا کہ احساس قرضہ حسنہ اور اثاثہ جات کی منتقلی سے متعلق پروگرام کا آئندہ ماہ اجراءہوگا ، وزیر اعظم عمران خان پروگرام کاباضابطہ اجراءکریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -