”اب نواز شریف پر صرف یہ کیس باقی رہ گیا ہے “مریم نواز کا والد کے حق میں بیان

”اب نواز شریف پر صرف یہ کیس باقی رہ گیا ہے “مریم نواز کا والد کے حق میں بیان
”اب نواز شریف پر صرف یہ کیس باقی رہ گیا ہے “مریم نواز کا والد کے حق میں بیان

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر اب صرف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم نواز شریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر ڈھائی گھنٹے تک تفتیش جب کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی وزیراعظم قانون سے بالاتر۔انہوں نے کہا کہ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی نواز شریف کو ووٹ نے دلائی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نواز شریف پر بطور وزیرِ اعظم جن گاڑیوں کے استعمال کا کیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جعلی اعظم آج کل وہی گاڑیاں نہ صرف استعمال کر رہا ہے بلکہ پیسہ ملنے کی امید میں خود چلاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کیا نیب جعلی اعظم پر کیس آج بنائے گی یا ان کے بھی عہدے سے اترنے کا انتظار فرمائے گی؟۔انہوں نے مزید کہاکامیابی کا انحصار کسی عہدے پر نہیں بلکہ نظریے اور عوام کے دلوں میں جگہ بنانے پر ہوتا ہے۔عزت عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت ہوتی اور وہ سر اٹھا کہ چلنے کے قابل ہوتا۔ووٹ چوری سے آنے والے جعلی اعظم کہلاتے ہیں،ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے ہیں۔

نیب کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

مزید : قومی