”جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں“،ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے واضح اعلان کردیا

”جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں“،ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے واضح ...
”جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں“،ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے واضح اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ا مریکہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا بلکہ ایران سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتاہے، جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا میں بہت سے مسائل ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا بلکہ ایران سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتاہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا میں بہت سے مسائل ہیں ،ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس موجودہ قیادت کے ساتھ ہی عظیم ملک بننے کاامکان موجود ہے ، ایران میں جوہر ی ہتھیار نہیں ہوناچاہئے ، ہم اس بارے میں معاہدہ کرلیں گے ۔

مزید : قومی