اسلام آباد میں دہشت گردوں کا ناکے پر حملہ ،اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد میں دہشت گردوں کا ناکے پر حملہ ،اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار ...
اسلام آباد میں دہشت گردوں کا ناکے پر حملہ ،اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں  موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ مسلح ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں واقع 26 نمبر چوکی ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی  محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد موقع پر ہی شہید ہو گئے،شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی تھانہ ترنول میں تھی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ترنول سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس نے اطرف کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ اطلاع ہے کہ دونوں مسلح ملزمان راولپنڈی سے پشاور جانے والی طرف سے گزرے ہیں۔پولیس نے شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

دوسری طرف  آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے پولیس چوکی پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی  آپریشنز وقارالدین سید کی سربراہی میں دواسپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل  دی ہیں،دونوں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیموں کی سربراہی بالترتیب ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفیٰ تنویراورایس پی صدر کریں گے جبکہ  آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے ہدایت دی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔