ڈاکٹرشہبازگل احسن اقبال پر برس پڑے،ایسے سوالات پوچھ لئے کہ ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو جائے گا

ڈاکٹرشہبازگل احسن اقبال پر برس پڑے،ایسے سوالات پوچھ لئے کہ ایک نیا تنازعہ ...
ڈاکٹرشہبازگل احسن اقبال پر برس پڑے،ایسے سوالات پوچھ لئے کہ ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کےمعاون خصوصی  ڈاکٹرشہبازگل نےکہاہےکہ جعلی ارسطوکوسیاست چمکانے کے لئےکوئی اورایشونہیں ملا تو3 ماہ بعد ٹڈی دل یادآگئی،لیگی رہنما بیان داغنےسےپہلےاپنےماضی پربھی نظر ڈال لیا کریں،احسن اقبال قوم کوبتائیں ان کی پارٹی نےکسانوں کوقرضہ سکیم کےنام پرکتناچونا لگایا؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مشکل کی گھڑی میں عوام کےساتھ مل کرکام کررہےہیں،احسن اقبال قوم کو یہ بھی بتا دیتےکہ نوازشریف نےپاکستان میں کتنی بارعیدکی؟جعلی ارسطوکوسیاست چمکانےکیلئےکوئی اورایشونہیں ملا تو3 ماہ بعد ٹڈی دل یادآگئی،صوبائی حکومتیں ٹڈی دل پرقابوپانےکیلئےفروری سےاقدامات کررہی ہیں،ٹڈی دل کےسدباب کیلئےنیشنل ایمرجنسی کےتحت اقدامات کیےجارہےہیں،متعلقہ محکمےمسلسل فیلڈمیں ہیں،سپرےاورکسانوں کی تربیت فراہم  کررہےہیں،پچھلےچند ماہ میں زمینی،فضائی ٹیموں نےلاکھوں ہیکٹرعلاقےکوٹڈی دل سےکلیئرکیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسانوں کوریلیف فراہم کرنےکیلئےہرممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،احسن اقبال قوم کوبتائیں ان کی پارٹی نےکسانوں کوقرضہ سکیم کےنام پرکتناچونا لگایا؟ن لیگ کی حکومت میں زرعی پیداوار میں مسلسل کمی کیوں رہی؟لیگی حکومت نےزرمبادلہ والی فصل تباہ کی اورشوگر ملز والی فصل کوپروموٹ کیا،آپ کےدورحکومت میں گنےکے کاشتکار کئی سال تک ادائیگیوں سےمحروم رہے،شوگرمافیا کیخلاف ایکشن ہویاباردانہ کی منصفانہ تقسیم،شفاف اقدامات اٹھارہےہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -