اداکارہ عائزہ خان کی عید کی خوشیاں بچوں کے نام

اداکارہ عائزہ خان کی عید کی خوشیاں بچوں کے نام

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے اس سال اپنی عید الفطر کی خوشیاں اپنے بچوں کے نام کردیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس اورکراچی طیارہ حادثے کے باعث ملک میں عید الفطرکا تہوارسادگی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے یہ عید اپنے بچوں ریان اور حورین کے نام کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر ایک جیسی مسکراہٹ دیکھا چاہتے ہیں۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ عید میرے بچوں کے نام ہے۔عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کے اس مشکل مرحلے پر ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا شکریہ۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی تبدیل ہوگئی ہے، ہم نے آج سے قبل اس طرح کی عید کا تصور نہیں کیا تھا۔ عائز خان نے طیارہ حادثہ اور کورونا وبا کی وجہ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے دعا بھی کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہمت و طاقت دے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

عائز نے یہ بھی لکھا کہ اللہ ہم تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔

مزید :

کلچر -