”قلفی“ کی عکسبندی کرونا وائرس کے بعد دوبارہ ہوگی

  ”قلفی“ کی عکسبندی کرونا وائرس کے بعد دوبارہ ہوگی

  

لاہور(فلم پورٹر)ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی فلم کی ”قلفی“ کی عکسبندی کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔ سمیع خان فلم میں اہم کردار نبھا رہے ہیں انہوں نے اداکار شہروز سبزواری اور ولی حامد خان کے ساتھ فلم کی عکسبندی میں حصہ لیا تھا۔ نامور کیمرہ مین سلیم داد ”قلفی“ کے ڈائریکٹر ہیں، وہ اس سے قبل بے شمار کمرشلز کے ساتھ ساتھ فلم”پنجاب نہیں جاؤں گی“،”عبداللہ“،”شیر دل“ میں بطور ڈی او پی فرائض انجام دے چکے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں شہروز سبزواری،سعیدہ امتیاز،شامل خان، ثنا فخر،عدنا ن شاہ ٹیپو،منور سعید،ٹیپو شریف،ثنا فخر،منتظم شاہ،حسن علی عزمی،مریم انصاری،معمر رانا اور جاوید شیخ اور سمیع خان شامل ہیں یہ

فلم آئندہ سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی سمیع خان پر امید ہیں کہ شائقین فلم کو ضرور پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -