عمارہ حکمت نے پورے پاکستان کو ماسک پہنانا ہے مہم شروع کردی

  عمارہ حکمت نے پورے پاکستان کو ماسک پہنانا ہے مہم شروع کردی

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف فلم پروڈیوسر سوشل ورکر عمارہ حکمت نے کورونا کو ہرانا پورے پاکستان کو ماسک پہنانا ہے کمپین کا آغاز کردیا ویڈیو بھی تیار کی جس میں فیس ماسک کے فوائد اور کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے حوالے سے آگاہی دی اداکار ہمایوں سعید ارمینا خان فخر امام شہنرا وسیم عزیر سوال عماد عائشہ عمر علی زیشان آمنہ بابر حمزہ علی عباسی سجل علی احد رضا فیصل قریشی حدیقہ کیانی فواد خان علی عظمت گوھر رشید اقرا عزیز ہانیہ عامر بلال لاشاری عدنان صدیقی عروا حسین فرحان سعید اور حریم فاروق سمیت دیگر فنکاروں نے فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کے ساتھ پورے پاکستان میں فیس ماسک لگانے کا مہم کا آغاز کردیا عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ فیس ماسک چاہئے مارکیٹ سے خریدہ جاے یا اس کو گھروں میں عام کپڑوں سے بھی فیس ماسک بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کورونا وائرس کب ختم ہو اور کب اس کی میڈیسن تیار ہو ہمیں سب کو اس سے بچنے اور دوسروں کو آگاہی دینے کے لیے فیس ماسک کا لگانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

ہمیی فیس ماسک کے لئے بچوں اور بزرگوں کو زیادہ آگاہی دینا ہوگی بطور قوم ہم سب کو ملکر اس موذی مرض سے بچنا اور دوسروں بچانا ہوگا۔

مزید :

کلچر -