بریسٹ کینسر، نادیہ جمیل کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ مکمل

بریسٹ کینسر، نادیہ جمیل کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسلام و علیکم، میری پیاری ٹوئٹر فیملی یہ عمر گزر رہی ہے۔ کیمو تھراپی کے دوسرے مرحلے میں بال چلے گئے، جسم بہت کمزور ہے لیکن میری روح روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک تکلیف دہ اور بااختیار بنانے والے سفر سے گزر رہی ہوں۔ اللہ نے ہر دن مجھے محبت، شکر گزاری اور بقا سے نوازا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اسی طرح سے ہمت جاری رکھوں گی اور اس بیماری سے جلد مکمل طور پر نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی میں اپنے پرستاروں کی بہت مشکور ہوں جو میری صحت یابی کیلئے دعاؤں میں مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -