وائرس کا ٹیسٹ منفی آنا سزا بن گیا،اداکارہ انعم تنویر

  وائرس کا ٹیسٹ منفی آنا سزا بن گیا،اداکارہ انعم تنویر

  

لاہور(فلم رپورٹر) ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنا بھی اْن کے لئے ایک سزا بن گیا ہے جس کے بعد ان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہیں جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔گزشتہ ہفتے اداکار یاسر نواز، ان کی اہلیہ ندا یاسر، اداکارہ علیزے شاہ اور نوید رضا کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔یہ چاروں فن کار‘اے آر وائی ڈیجیٹل’کے سیریل‘میرا دل میرا دشمن’کی کاسٹ میں شامل ہیں جب کہ انعم تنویر بھی اسی کا حصہ ہیں۔اداکارہ انعم کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اس کے باوجود ساتھی فن کاروں کے رویئے نے اْنہیں افسردہ کر دیا ہے جس سے مجھے بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -