میرا پاکستان میں والدہ کے ساتھ عید منانے پر بے حد خوش

  میرا پاکستان میں والدہ کے ساتھ عید منانے پر بے حد خوش

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں والدہ کے ساتھ عید منانے پر بے حد خوش ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں میرا نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ والدہ کے ساتھ وطن میں عید منا رہی ہیں۔میرا کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں وہ اور ان کی والدہ شفقت زہرہ مسلم امہ کو عید کی دلی مبارکباد پیش کررہی ہیں۔و میرا نے اپنے جذبات اور احساسات کو کیپشن میں ڈھالتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے وطن واپس آنے پربہت خوش ہیں۔

مزید :

کلچر -