کرونا وائرس نے نظام زندگی کو معطل کردیا ہے،مسکان جے

  کرونا وائرس نے نظام زندگی کو معطل کردیا ہے،مسکان جے

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے کہا کہ کرونا وائرس نے نظام زندگی کو معطل کردیا ہے۔ اگر پاکستان میں بھی میعارکو تر جیح دی جائے تو ہم بھی اپنی انڈسڑی کو مضبوط بنا سکتے ہیں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں اور اگر ہم اسی طر ح میعار کے مطابق کام کرتے رہیں تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم فلم انڈسڑی میں بھارت کا نہ صرف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ ان سے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر بھی ہوسکتے ہیں ہمار ے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اس وقت پاکستان میں بہت اچھے ڈرامہ بن رہے ہیں جنہیں پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔

مزید :

کلچر -