فنکاروں کو عید ملبوسات کی نمود و نمائش پر سخت تنقید کا سامنا

  فنکاروں کو عید ملبوسات کی نمود و نمائش پر سخت تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فنکاروں کو عید ملبوسات کی نمود و نمائش پر سخت تنقید کا سامنا ہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو عید سادگی سے منانے کا درس دینے والے فنکاروں خود کیوں یہ سب بھول گئے۔عالمگیر وبا کورونا اور عید سے محض 2 روز قبل کراچی میں مسافر طیارے کے حادثے نے عید کی خوشیوں کو ماند کردیا تھا۔پاکستانی فنکاروں نے ان حالات میں عوام سے گزارش کی کہ اس بار عید سادگی سے منائی جائے لیکن فنکاروں نے خود اپنی بات پر عمل نہ کیا کیونکہ زیادہ تر فنکاروں نے نامور ڈیزائنرز سے مہنگے ترین ڈریس پہن کر تصاویر شیئر کرکے بہت سے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جبکہ بہت کم فنکار ایسے تھے جنہوں نے عید ڈریسز کی تصاویر پوسٹ نہیں کیں۔کچھ فنکار ایسے بھی تھے جن کا دل پہلے دن نہ بھرا تو انہوں نے عید کے دوسرے دن بھی نئے ڈریسز کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔فنکاروں کی سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر با آسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے عید کس قدر ”سادگی“سے منائی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فنکاروں کی اکثریت نے 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کا ڈریس خریدا ٹی وی شوز پر بیٹھے فنکاروں نے ایک دوسرے کے لباس پر سبقت لے جانے میں مہنگے سے مہنگا سوٹ خریدا جبکہ ان ہی فنکارو ں نے ملکی حالات کے پیش نظر عوام سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ عید بہت سادگی کے ساتھ منائیں اور خود ہی وہ سب کچھ بھول کر انہوں نے عوام کو شدید مایوس کیا جبکہ ضرورت تواس بات کی تھی کہ وہ بھی اس مرتبہ اتنے مہنگے ڈریسز پہننے کے بجائے سادگی کو ترجیح دیتے۔

مزید :

کلچر -